گلگت؛ سہہ روزہ ونٹرسپورٹس فیسٹیول کے دوسرے دن آئس ہاکی کے مقابلے

19

غذر،04 فروری (اے پی پی ):ضلع غذر کے بالائی تحصیل پھنڈر میں غذر سپورٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام سہہ روزہ ونٹرسپورٹس فیسٹیول کے دوسرے دن خواتین آئس ہاکی کی دو ٹیموں سمیت تین مقابلے ہوئے۔پہلا میچ پھنڈر اسٹاف اور غذر ہائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں غذر ہائی لینڈر نے دو کے مقابلے میں تین گول کرکے میچ جیت لیا۔ دوسرا میچ پھنڈر ہائی لینڈر اور پھنڈر آیبکس کے درمیان ہوا، پھنڈر آئیبکس کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا جبکہ تیسرا میچ لڑکیوں کے ٹیموں پھنڈر ٹروٹ اور پھنڈر ٹائیگر کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پھنڈر ٹائیگر نے صفر کے مقابلے میں تین گول کرکےمیچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

فیسٹیول میں آئس ہاکی کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے علاوہ روایتی سرمائی کھیل ژیکن غال ، ساپُک اور رسہ کشی کے علاوہ سینئر سٹیزن کے درمیان فٹ سال کا مقابلہ بھی ہوگا۔  ایونٹ کا فائنل 5 فروری کو ہوگا۔