ہرنائی ؛کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، شرکاء کی بھارت خلاف شدید نعرہ بازی 

12

ہرنائی،05فروری(اے پی پی):کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی سعید علی کاسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں اساتذہ، طلباء ، انجمن تاجران ، اور ہندوی برداری کی کی کثیر تعداد میں  شرکت کی۔

 ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس ہائی سکول پہنچے،جہاں شرکاء مظلوم کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔