اسلام آباد؛ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی  کا   بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ

18

اسلام آباد، 07 مارچ (اے پی پی ):  وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی  نے منگل کو یہاں  بینظیر ون ونڈو سینٹر کا اچانک دورہ کیا ہے۔انہوں  نے ون ونڈو سنٹر میں مستحقین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی حمایت ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

اس کے علاوہ  فیصل کریم کنڈی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلائے جانے والے ون ونڈو سنٹر میں مختلف پروگرامز کے دفاتر کا دورہ کیا۔وزیر مملکت نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اس سنٹر کے آپریشنز پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔انہوں نے متحرک رجسٹری کے عمل کو بھی دیکھا جس کا افتتاح حال ہی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی  نے بتایا کہ  کوئی بھی بی آئی ایس پی کی قسط وصول کرتے وقت کسی قسم کی فیس نہیں کاٹ سکتا ۔