اسلام اباد، 07 مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی جس قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے۔گرفتارکیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا۔
منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔











