اٹک؛سنجوال چوک پینٹ شاپ میں  لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

48

  اٹک، 07 مارچ (اے پی پی ):جی ٹی روڈ لارنسپور سنجوال چوک کے قریب پینٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ اچانک بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان کواپنی لپیٹ میں لے لیا، پینٹ اور آتشگیر مادہ ہونے کی وجہ سے آگ بڑھنے کا امکان تھا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور 3 فائر وہیکلزنے موقع پر پہنچ کر بروقت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ایگ گھنٹے میں آگ پر مکمل قابو پالیا۔

 امدادی سرگرمیوں میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کامرہ بیٹ 3 نے بھی حصہ لیا۔