اوکاڑہ؛ریسکیو 1122 نے اونچے درخت میں کیمیکل ڈور سے پھنسے پرندے کو آزاد کر دیا

4

اوکاڑہ،19مارچ(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں واقع 80 فٹ سے زائد اونچے درخت میں چِیل کیمیکل ڈور میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں اس کے پر بری طرح زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیم نے  پیشہ ورانہ مہارت سے کیمیکل ڈور میں پھنسے پرندے کو نجات دلا کر آزاد کردیا۔مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔