اوکاڑہ؛”لہسن اگاؤ  ملک خود کفیل بناؤ “کے  موضوع  پر سیمینار کا انعقاد

37

اوکاڑہ،17مارچ ( اے پی پی):  “لہسن اگاؤ ملک کو خودکفیل بناؤ ” کے  موضوع  پر جمعہ کو یہاں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار  میں جیون لہسن کی کاشت اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی انڈسٹری اونر چوہدری خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان کا کسان ہی ملک کو  بدترین معاشی بحران سے نکال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کسانوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لہسن اگائیں  تا کہ ملکی ضروریات پوری کر کے لہسن کی درآمدات سے صرف ہونے والے  ذرمبادلہ کو بچایا  جا سکے  چونکہ لہسن کی پیداوار  سب سے زیادہ منافع بخش  ہے اور اسے برآمد کرکے ملک کے لیے اتنا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سیمینار میں مقررین نے نئے کسانوں کو جیون لہسن کا بیج کہاں سے حاصل کرنا ہے  اور اسے کیسے فروخت کرنا ہے  کے بارے میں ون لنک ایپلیکیشن کے بارے میں آگاہی دی۔

 تقریب کے آغاز پر میزبان چوہدری محمد طارق نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں ملک بھر سے کسانوں کے ساتھ محکمہ توسیع زراعت کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی۔