پنڈی بھٹیاں،24 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کے ہمراہ مفت آٹا فراہمی کے لئے بنائے گئے سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود آٹا کی مفت فراہمی کا جائزہ لیا اور کیمپ میں موجود عوام سے اس سلسلہ میں گفتگو کی اور آٹا کی ترسیل کو اطمینان بخش قرار دیا، کیمپ میں موجود ڈیوٹی افسران کو آٹا کی فراہمی کے لئے احکامات دیے اور کیمپ کو مزید بہتر اور سہولیات مہیا کرنے کے احکامات صادر کئے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے لئے 50 فیصد گھرانوں کو روزانہ کی بنیاد پر نو ہزار آٹھ سو مفت آٹا کے تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں اور یہ عمل پورے رمضان کے مہینے کے آخر تک جاری رھیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام گراں فروشوں کی نشاندہی کریں اور اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کو ہدایت کی کہ وہ انکے خلاف سخت ایکشن لیں اور عوام کو اشیاء ضروریہ ارزاں قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائیں۔











