بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد

31

اسلام آباد ، 17 مارچ (اے پی پی ): بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں بحریہ یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 175 طلباء کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر طلباء کو میرٹ سرٹیفیکیٹس اور میڈلز تفویض کیے۔

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف  کا کہنا تھا  کہ طلباء عملی زندگی میں سچائی، راست بازی پر عمل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہوں۔

تقریب میں بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ، طلباء کے والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔