بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، صوبائی وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو

34

کوئٹہ۔6مارچ  (اے پی پی):صوبائی وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے  کمبائنڈ ملٹری اسپتال  میں  بولان دھماکے  میں زخمی  ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی ۔ وزیرداخلہ نے  زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔ انہوں نے  حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کیلئے  بھی دعا کی۔ میرضیاءاللہ  نے کہا کہ صوبائی حکومت  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کرے گی ،بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے  کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ،دہشت گرد ہمارے حوصلوں اور عزم کو شکست نہیں دے سکتے ۔