جلالپورپیروالاومضافاتی علاقوں میں صحت سہولیات کی فراہمی،ایم این اے  رانا قاسم ، اوجی ڈی سی ایل  کی جانب سے ایمبولینس عطیہ

6

جلالپورپیروالا،18مارچ (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم اور اوجی ڈی سی ایل کا جلالپور کے باسیوں کےلیے احسن اقدام، مضافاتی علاقہ جات کے باسیوں کو صحت کی سہولت کی فراہمی کےلیے ایمبولنس عطیہ کی گئی۔ایمبولنس عطیہ کرنے کی تقریب اتوار کو یہاں منعقد ہوئی۔جس دوران ایمبولنس ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مبشر جلال کے سپرد کی گئی۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم کا کہنا تھا کہ ایمبولنس بیٹ کے علاقہ جات کے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلیے مدد فراہم کرے گی جس کےلیےاوجی ڈی سی ایل کے اقدام کو سراہاتے ہیں ۔

اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران سمیت او جی ڈی سی ایل کے نمائندے بھی موجود تھے۔