ملتان,7مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن( ر )ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے کی تعمیروترقی میں انقلابی کردار ادا کر رہا ہے اور مانیٹرنگ کے عمل سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تیزی آئی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے پرآنے والے مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو فراہم کئے جانیوالے ترقیاتی فنڈز دوسرے اضلاع ٹرانسفر نہیں کئے جاسکتے اس لئے ترقی کی یہ رفتار برقرار رہی تو آنیوالے چند برسوں میں جنوبی پنجاب کارخ بدل جائے گا۔











