جیکب آباد؛ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا گیا

15

جیکب آباد ،07 مارچ(اے پی پی ):  ضلع بھر میں ہندو برادری کا تہوار ہولی  منایا گیا ہے۔ ہندو برادری کے افراد جیکب آباد کے پنچایت ہال پہنچے جہاں پر ایک دوسرے کے اوپر ہولی کے رنگ لگا کر تہوار منایا گیاجبکہ مسلمانوں نے بھی ہندوبرادری سے محبت، اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے آپ کو ہولی کے رنگوں میں رنگ دیا۔

اس موقع پر ہندو پنچایت کے صدر لال چند سیتلانی و دیگر پنڈت نے ملک پاکستان کے لیے اجتمائی دعا کی  اور پنچھی کو آزاد کیا گیا۔پی پی رہنماء حاجی شیر محمد مغیری نے خصوصی طور پر ہولی پروگرام میں شرکت کی۔