جیکب آباد ؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پرائس کنٹرول اتھارٹی کی کاروائیاں،ناجائزمنافع پر جرمانے

34

جیکب آباد، 31 مارچ (اے پی پی): تحصیل ٹھل میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام فاروق برڑو،انسپیکٹر فیصل بروہی،سب انسپکٹر فدا حسین کی سربراہی میں منافع خور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ اشیاء کی رقم لینے والے دکانداروں، مرغی فروش، سبزی، فروٹ اور دیگر کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے بڑھاکر بھیجی  جا رہی ہیں ،جو بھی دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ رقم لے گا، اس کے خلاف کارروائی کرکے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔