گندم کی تیار فصلوں پر موسلا دھار بارشوں کے باعث فی ایکڑ پیداوار ملنے کی توقعات کم دکھائی دینے لگیں

27

نوشہرہ ورکاں،31 مارچ(اے پی پی):وسطی پنجاب میں گندم کی تیار فصلوں پر موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا ایک اور وار،لہلہاتی یلوکلر کی ہزاروں ایکڑ تیار فصلیں دھرتی کی چادر بن گئیں اور رواں سیزن میں فی ایکڑ خاطر خواہ گندم کی پیداوار ملنے کی توقعات کم دکھائی دینے لگیں۔پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ ،شیخوپورہ  اور حافظ آباد میں گندم کی فصل ریکارڈ چالیس سے پچاس من فی ایکڑ ملنے کی توقعات رہی ہیں۔

 گزشتہ سال قبل از وقت گرمی پڑنے اور بارشوں سے محرومی کی صورت گندم ایوریج فی ایکڑ 35 سے 45 من پیداوار رہی جبکہ حالیہ دنوں میں بارشوں کی آمد سے موسم تو قدرے خوشگوار چلا آ رہا ہے اور دیگر فصلوں اور پودوں پر بہار کے اثرات دکھائی دیئے   مگر گندم کی تیار فصلوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گااور اپریل کے وسط تک گندم کی کٹائی کی صورت پانچ سے دس من گندم فی ایکڑ کم جھاڑ ملنے کا امکان ہے اور پنجاب میں 3900 سو روپے فی چالیس کلو گرام سرکاری ریٹ مقرر ہونے کی وجہ سے کاشتکار اور زمیندار مطمئن بھی ہے۔