خیرپور: خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس ہیڈ کوارٹر میں وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

36

خیرپور۔10مارچ(اے پی پی): پولیس لائن میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی ایس ایس پی میر رورل خان تھے اس سیمینار میں خواتین کے حقوق اور قربانیوں کو اجاگر اور ملک کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

سیمینار میں پولیس کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف دیے گئے ایس ایس پی میر روحل خان نے کہا کہ ہم پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جو بھی عورتوں کے ساتھ مسائل ہوئے ہیں مذہب اسلام میں خواتین کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے تعلم یافتہ خواتیں پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں خواتین کے ساتھ درپیش مسائل کو اولین ترجیحات کے بنیاد پر حل کیا جا رہا ہے۔