شکرگڑھ؛ ہائبرڈ لہسن  نارک جی ون کی کاشت کے منافع بخش کاروبار،غذائی ضروریات کے حوالے  سے سیمینار کا انعقاد

25

شکرگڑھ ، 18 مارچ (اے پی پی ): شکرگڑھ  میں “ہائبرڈ لہسن نارک جی ون کی کاشت کے منافع بخش کاروبار اور ہماری غذائی ضروریات” کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے ماہرین زراعت اور بڑے زمینداروں نے شرکت کی ۔

 سیمینار سے خطاب میں شرکاء نے کہا کہ  نارک جی ون لہسن کی کاشت عام لہسن سے تین گنا زیادہ ہے، اسکی پیداواری صلاحیت 250 من فی  ایکٹر تک ہے ،اس سے پہلے پنجاب میں کاشت کئے جانے والے دیسی سفید لہسن کی کاشت اچھی دیکھ بال کے بعد پچاس سے ساٹھ من تھی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ لہسن جی ون زراعت کی دنیا میں ایک ایسی انقلابی فصل آئی ہے کہ اس کی پیداوار ایک ایکڑ سے 400 من تک لی جا سکتی ہے اس  کی شیلف لائف ایک سال سے بھی زیادہ ہے۔نارک جی ون لہسن کی پیداوار میں اضافہ کر کے جہاں  کسان خوشحال ہو سکتا ہے، وہیں پر غذائی ضروریات پوری کرنے کے علاؤہ خاصہ زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔