نوشہرہ ورکاں میں مفت آٹے  کی تقسیم کے لیے  آٹھ پوائنٹ قائم ، فراہمی شروع

18

نوشہرہ ورکاں، 19 مارچ (اے پی پی ): تحصیل نوشہرہ ورکاں  میں مفت آٹےکی تقسیم کے لیے  آٹھ پوائنٹ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں وزیر اعظم  کے حکم پر 25 شوال تا 25 رمضان المبارک تک مستحق گھرانے کو ایک ماہ میں تین مرتبہ دس کلو کے مفت آٹے کے تھیلے فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر آغاز ہو گیا ہے۔

مفت آٹے کی فراہمی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو، اے ڈی ایل جی عنصر جمیل اور سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی میاں رضوان علی کر رہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں آٹے کے تھیلے مفت دیے جانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور تمام پوائنٹ پر خواتین کا ہجوم کثرت سے دیکھنے میں آیا ہے۔