ضلع بہاولپور میں پنجاب کلچرل ڈے شایان شان انداز میں منایا گیا، مختلف تقریبات کا انعقاد

17

بہاولپور، 14 مارچ(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر  بہاول پور ضلع میں پنجاب کلچرل ڈے شایان شان انداز میں منایا گیا۔پنجاب  کلچرل ڈے کی تقریب فرید پارک سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے فیتہ کاٹ کر تقریبات کا افتتاح کیا۔

پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ،سکول ایجوکیشن ،کالجز ،پرائیویٹ سکول و کالجز  کی جانب سے دستکاری کے خوبصورت سٹالز سجائے گئے گئے۔د ستکاری کے سٹالز میں بالخصوص فلاسی، سلاری، مٹی کے برتن، کشیدہ کاری، سلائی کڑھائی اور آرٹ  کے فن پاروں کے نمونے پیش کئے گئے،اس موقع پر سکول ایجوکیشن کی جانب سے پپٹ شو پیش کیا گیا اوراونٹ اور گھوڑے کا رقص اور ناچی بکریوں  کی نمائش کی گئی جبکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے خوبصورت پھولوں کے سٹال سجائے گئے۔

تقریب  میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں نے خوبصورت انداز میں ویلکم سونگ پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ  نے کہا پنجاب  کلچرل ڈے کے انعقاد سے نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور اقدار سے آگاہی حاصل ہوگی ، پنجاب کلچرل ڈے نہایت اہمیت کا حامل ہے،زندہ قومیں میں اپنی ثقافت اور روایات کو فروغ دیتی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے پنجاب کلچرل ڈے کے شاندار انعقاد پر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کو شاباش دی،اس موقع پر کلچرل واک بھی  کی گئی، شرکاٗ نے  روایتی  ملبوسات  زیب تین کئے ہوئے تھے۔