فیصل بینک کے  صدر یوسف حسین کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

12

سیالکوٹ،9مارچ (اے پی پی):فیصل بینک لمیٹڈ کے صدراور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے  صدرسیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک سمیت چیمبر  ممبران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

 صدر چیمبر نے بینکنگ کے خالصتاً اسلامی طرز کی طرف تبدیلی میں فیصل بینک کی کاوشوں کو سراہا۔ سیشن میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ سیالکوٹ چیمبر میں  رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں “اسلامی بینکاری اور امکانات” کے بارے میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

صدر  فیصل بینک لمیٹڈیوسف حسین نے چیمبر کے صدر کو سیالکوٹ کے لیے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی  منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔