لاہور؛ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تنظیم نو کا فیصلہ

10

لاہور، 30مارچ (اے پی پی): ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔ نازیہ جبیں نے الحمراء اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تجاویز بھی طلب کیں۔

  ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء اکیڈمی عظیم ادارہ ہے اس کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے،  اکیڈمی کی کارکردگی جانچنے کے لئے باقاعدہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔  انہوں  نے کہا کہ پرفارمنگ و ویژول آرٹس کی تربیت عملی میدان کے تقاضوں کے مطابق دی جاتی ہے۔

نازیہ جبیں نے کہا کہ مہذب دُنیا میں اپنی سماجی شناخت کو برقرار رکھنے میں الحمراء کا منفرد مقام ہے۔  الحمراء کے تمام شعبوں کی حیثیت، کارکردگی، افادیت قابل تحسین ہے۔ انھوں نے ہدایت دی کہ الحمراء کے معیار کے تسلسل، فروغ اور استحکام کیلئے بھرپور کاوشیں جاری رکھیں جائیں۔  انہوں نے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول میں تندہی،محنت اور خلوص نیت کے ساتھ گامزن ہیں۔

   اجلاس میں تمام افسران نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔