لاہور، 10 مارچ (اے پی پی): نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے میٹرو بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، میٹرو بس سروس اب صبح 6 بجے سے کام شروع کر دے گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جمعہ کو اپنے دفتر میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اوقات کار میں اضافہ سے ہزاروں مزدوروں کو وقت پر اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر نے شرکت کی۔











