ملتان، 15 مارچ (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم خان نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو پروجیکٹ بارے بریفنگ پیش کی۔
ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم خان نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کو بریفنگ میں بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بلڈنگ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، بلڈنگ کا گرے ا سٹریکچر مکمل ہو چکا ہے،حکومت کی طرف سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بلڈنگ کے فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے بلڈنگ کا کام تاخیر کا شکار ہے، بلڈنگ کا ایچ ویک کا سامان انسٹالیشن کے لئےسائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے، فنڈز ریلیز ہونے پر انسٹالیشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم خان کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز ریلیزہونے پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے فنشنگ ورک کو جلد مکمل کیا جائے، بلڈنگ کے انٹیریئر ڈیزائننگ پر خصوصی توجہ دی جائے،فنڈز کے ریلیز ہونے پر ایچ ویک سسٹم کی انسٹالیشن کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے،بلڈنگ میں پلانٹیشن کا کام شروع کیا جائے اور بلڈنگ کےاطراف سایا دار درخت لگائے جائیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے بلڈنگ کے فائر فائٹنگ سسٹم کی ڈرائنگ اورایمرجنسی ایگزٹ کا بھی معائنہ کیا ،بلڈنگ کی کمپلیشن پر ایمرجسی ایگزٹ اور فائر فائٹنگ سسٹم کی ٹیسٹنگ ضرور کی جائے ۔











