نوشہرہ ورکاں، 15 مارچ(اے پی پی):پنجاب بھر میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذاتنامزدگیقوائد ضوابط کے تحت واپس ریٹرننگ آفیسران کے ہاں جمع کرانے کا عمل جاری ہے ۔ پی پی 55،56،57 گوجرانوالہ میں 30اپریل کو ہونے والے انتخاباتمیں حصہ لینے والے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے امیدواران کی تعداد 50 کے قریب ہو چکی ہے اور کل 16 مارچ تک کاغذاتنامزدگیجمع کرائے جا سکیں گے۔30اپریل کو پنجاب بھر میں ہونے والے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسران اور دیگر عملہ کو بشمول گاڑیوں کے تمام سہولتیں فراہم کر دیں گئیں ہیں اور میونسپل کمیٹی آفس میں قائم ریٹرننگ آفیسر آفس کے لیے مستقل سکیورٹی لگائی گئی ہے۔
پی پی 55 گوجرانوالہ سے ریٹرننگ آفیسر عنصر جمیل کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات ہماری پہلی ترجیحات کا حصہ ہیں اور شفاف انتخابات کے لیے پولنگوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔











