ملتان؛ ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ڈی سی کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

44

ملتان، 25 مارچ(اے پی پی):کمشنر عامر خٹک نے ڈویژن میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ڈی سی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر عامر خٹک نے انتظامیہ کو کرٹیکل بازار لگانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ڈی سی کاؤنٹرز پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج مفٹ آٹا اہداف حاصل کرنے کے بعد سٹاف ڈیوٹیاں کاونٹرز، کریٹیکل بازاروں میں لگائی جائیں۔

کمشنر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ افطاری سے ایک گھنٹہ پہلے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نظر آئیں۔افسران فیلڈ وزٹ کریں، حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں۔