رینالہ خورد،25مارچ(اے پی پی): رینالہ خورد شہر کے مختلف مقامات پررمضان المبارک آرڈیننس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سات ہوٹل مالکان پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ چدھڑ نے ہوٹل مالکان کومتنبہ کیاکہ اگر دوبارہ رمضان المبارک آرڈیننس ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائینگے۔











