ملتان؛ ایف جی ایآئی کینٹ ملتان ریجن نے آل پاکستان رسہکشی ٹورنامنٹ جیت لیا

37

ملتان،09 مارچ(اے پی پی):ایف جی ایآئی کینٹ/ گیریژن ملتان ریجن نے  آل پاکستان  رسہ کشی ٹورنامنٹ جیت لیا اس کے علاوہ وہ ملتان ریجن کی گرلز نے  بھی آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں میں ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن اردو اور انگلش تقریری مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایف جی ای آئی  کینٹ گیریژن ملتان ریجن نے   پشاور ریجن کو ہرا کر فائنل جیت لیا ایف جی پبلک اسکول نمبر 2  اور ایف جی بوائز پبلک سکول نمبر1 کے کھلاڑیوں نے  سخت مقابلہ کے  بعد یہ ٹورنامنٹ جیت لیا ایف جی گر لز سکول نمبر 3  ملتان کی گر لز نے  بھی  ہم نصابی سرگرمیوں میں آل پاکستان ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن  جبکہ  اردو  انگلش تقریری مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملتان  ریجن کا نام روشن  کیا۔

طالب علموں کی اعلی کارکردگی  پر  ریجنل ڈائریکٹر  نے  پرنسپلز ،پی ٹی آئیز ، اور طلبہ، طالبات کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔