ملتان ؛ڈپٹی کمشنر  نے پائلٹ سیکنڈری سکول میں پودے لگاکر  شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

15

ملتان،06 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے پائلٹ سیکنڈری سکول میں پودے لگاکر  شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔مہم میں سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد اور محکمہ جنگلات کے افسران سمیت طلباء بھی شریک ہوئے۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا  کہ شہر کے تمام سکولز عوامی مقامات اور شاہراہوں پر پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی اور خوبصورتی میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد تیار پودے ایک ماہ میں لگائیں جائیں گے ۔

عمر جہانگیر نے کہا  کہ میاواکی جنگلات لگانے کیلئے پی ایچ اے کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  شہر اولیاء کی گرین بیلٹس کو سجاکر عوام کو خوشگوار تبدیلی کا احساس دلائیں گے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا دورہ بھی کیا اور طلباء کو لیکچر بھی دیا۔