چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری آمد

25

کوئٹہ,20مارچ  (اے پی پی):چیف جسٹس   عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت میں پہنچ گئے، چیف جسٹس   کا  یہاں پہنچنے پر  جسٹس جمال خان مندوخیل نے استقبال کیا  بعد ازاں  معزز مہمانوں  کو پولیس کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا  بھی معائنہ کیا اور   کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں سپریم کورٹ کے دو بنچ کیسوں کی سماعت بھی کرینگے۔ بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر اور بنچ نمبر 2 جسٹس یحیی خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے ،  اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں صحیح معنوں میں انصاف فراہم کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔