نارووال؛ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس،ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپر آپ لوڈ کرنے کی ہدایت

11

نارووال، 10مارچ(اے پی پی) :ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ جس میں  تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں موئژطریقے سےپوری کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نےاسسٹنٹ کمشنرزکو محکمہ صحت کی آوٹ ڈوراورانڈورٹیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی اور سی ای او ہیلتھ نارووال کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپر آپ لوڈکیاجائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے65ہزار543جبکہ74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے13 ہزار840ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔

اجلاس میں نئےسی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر،فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق،انٹامالوجسٹ امانت ،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز،سی او ضلع کونسل ملک ابراراحمد،ڈی ڈی کالجزعاصم عتیق،سی ڈی اوعاصم ریاض واہلہ،ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزانوارالحق چوہدری سمیت ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،فوڈ،فارسٹ زکوٰۃ  کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔