نارووال ؛ تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کامیابی سے جاری، فری آئی کیمپ لگایا گیا

4

نارووال،18مارچ  (اے پی پی):نارووال میں تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول2023 کامیابی سے جاری ہے۔ فیسٹیول میں دیگراسٹالزکے ساتھ ساتھ خصوصی طورپرڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی ہدایت پرڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیازکی طرف سےفیض پارک میں فری آئی کیمپ لگایاگیاہے ،جہاں پرلاہورکے مختلف ہسپتالوں سے4سپیشلسٹ ڈاکٹروں کیجانب سے مریضوں کا معائنہ کیا  جا رہا ہے اور انہیں فری عینکیں اورآئی ڈراپ دیئے جارہے ہیں۔