نارووال ؛ وفاقی وزراء احسن اقبال ،شازیہ مری کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم  بے نظیر نشونما مرکزکا دورہ

10

نارووال،18مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر و  چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ   ڈی ایچ کیو ہسپتال   میں بے نظیر نشونما مرکزکا افتتاح  کرنے کیبعد   مرکز کا  دورہ   کیا۔

  اس موقع پروفاقی وزیر   شازیہ مری نے  خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  کہا  کہ حکومت نے غریب اور مستحق  لوگوں کی  خدمت اور مدد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے  ، اس پروگرام کے ذریعہ ہم ان خواتین کی مدد کرنے جا رہے ہیں جو اپنے بچوں کی تعلیم اور صحت  کا صحیح انداز میں  خیال نہیں رکھ  سکتیں،  اب  اس پروگرام کے تحت ہم ملک بھر میں ایسی خواتین کی مدد کر سکتے ہیں۔