نوشہرہ ورکاں؛ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کا غذات کی جانچ پڑتال جاری

20

نوشہرہ ورکاں، 22مارچ (اے پی پی): پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے کاغذات کی  جانچ پڑتال  جاری ہے۔پی پی 55 گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی آفس میں قائم ریٹرننگ افس میں ریٹرننگ آفیسر رانا عنصر جمیل کے ہاں امیدواران  سکروٹنی کے لیے مقررہ اوقات میں  آزاد امیدوار چوھدری عظمت ملہی اور علی احمد سکروٹنی کے لیے پیش ہوئے۔

پی پی 55 میں کورنگ امیدواروں سمیت کل امیدواران کی تعداد  18 ہے ، پولنگ کیلئے  166پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےہیں۔

اس حوالے سے  ریٹرننگ آفیسر رانا عنصر جمیل کا کہنا ہے کہ تمام مجوزہ مقام  پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا جائیگا اور ہر لحاظ سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔