لاہور۔10مارچ (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلی آفس میں تعاون (Taavun) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شیخ سلیمان نے ملاقات کی۔جس میں لاہور میں مبارک سنٹر کی تعمیر کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گروپ 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مبارک سنٹر کی تعمیر کے منصوبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔حکومت مبارک سنٹر سے متعلقہ امور کو جلد حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہوتاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر تعاون پرائیویٹ لمیٹڈ محمد شہباز خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور سیکرٹری خزانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔











