اسلام آباد،5مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے قطر کے دوران دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کے حوالے سے پانچویں کانفرنس میں شرکت کرینگے۔اس کے علاوہ وہ کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔











