اسلام آباد،5مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے قطر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے۔ کانفرنس 5 مارچ سے دوحہ میں شروع ہو گی۔
امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے،وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔











