وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات جی سکس ون تھری میں ایف ڈی ای سٹیم کا دورہ

36

اسلام آباد۔9مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات جی سکس ون تھری میں روبوٹمیا کے تعاون سے تیار کردہ  ایف ڈی ای سٹیم کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر نے نالج اکانومی انیشیٹو کے تحت قائم کردہ سٹیم میکر سپیس  کا دورہ کیا جو پی ایس ڈی پی  کے فنڈ سے ایف ڈی ای   نے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور روبوٹمیا کے ذریعے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس ون تھری  اسلام آباد میں قائم کیا ہے۔ رانا تنویر حسین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹیکنالوجی میں خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور سٹیم کے شعبوں میں کیریئر بنانے کے لئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا استقبال کیا جبکہ ڈائریکٹر پلاننگ انعام جہانگیر  اور ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبین  بھی موقع پر موجود  تھے۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا کہ ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہمارے ملک کے مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے، طالبات کو ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے خیالات اور تصورات کو زیادہ مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کہ قابل بنانا ہے۔ انہوں نے ایف ڈی ای  کی ٹیم، طلباء  اور اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ روبوٹکس کے اختراعی منصوبے بنا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ایف ڈی ای  کے 30 سکولوں میں سٹیم ٹیچنگ کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے جو کہ سٹیم کیریئر کو آگے بڑھانے اور ترقی کرنے کے لئے مرد اور خواتین دونوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہا ہے جو کہ متنوع اور باصلاحیت سٹیم  افرادی قوت کو یقینی بناتا ہے۔