ملتان، 09 مارچ (اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اورزیر تعمیر پناہگاہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ عارضی پناہ گاہ میں سہولیات بہتر کی جائیں۔واش رومز اور ہسپتال کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
کمشنر عامر خٹک نے زیر تعمیر منصوبہ کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے پناہ گاہ کیلئے 14 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔10 ملین روپے کے فنڈز جلد جاری کردیے جائیں گے۔ اسلئے جلد تکمیل یقینی بنائ جائے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر عامر خٹک کو بتایا گیا کہ 1 کنال زیر تعمیر پناہگاہ میں 92 افراد کی رہائش پزیر ہوسکیں گے۔ 97.7 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر منصوبے کو رواں سال جون میں مکمل کرلیا جائے گا۔
وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، ایم ایس ڈاکٹر راو امجد،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق موجود تھے۔











