ٹوبہ ٹیک سنگھ،25مارچ(اے پی پی): پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں صارفین کو اشیاءخوردونوش سبسڈائز ریٹس پر فراہم کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت ماڈل بازار میں اشیاءخوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شہریوں کو اشیاءخوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ضلع کی ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ماڈل بازاروں میں اشیاءسستے داموں فراہم کی جائیں گئیں، آج سے چاروں تحصیلوں میں ماڈل بازار میں رعایتی نرخوں پر اشیاءفراہم کی جائیںگی۔ صارفین کو گھی، چینی ، فروٹ ، سبزیاں اور چکن سستے داموں دستیاب ہونگے جبکہ چکن مارکیٹ سے فی کلو 15 روپے سستا فراہم کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف فراہمی کرنے کے خاطر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بھی بڑھائی جائیگی تاکہ ناجائز منافع خوری سے شہریوں کوریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس میں اے ڈی سی آر ضحٰی شاکر، ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔











