پاکستان پرچیزنگ پاور کے حساب سے دنیا کا نمبر ون ملک ہے ہم نے باہر کے ممالک کو کاروبار کرنا سیکھایا آج وہ ملک ہم سے زیادہ ترقی کر چکے ہیں ,قیصر احمد شیخ

24

چنیوٹ۔ 06مارچ (اے پی پی)  وزیر اعظم  کے معاون خصوصی اور ٰ چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان پرچیزنگ پاور کے حساب سے دنیا کا نمبر ون ملک ہے ہم نے باہر کے ممالک کو کاروبار کرنا سیکھایا آج وہ ملک ہم سے زیادہ ترقی کر چکے ہیں 12 مئی کی میری تقریر جوہ ریکارڈ پر موجود ہے میں نے اس وقت کہا کہ ملک کی معشت اس وقت وینٹیلیٹر پر  ہے۔ شبر زیدی نے دسمبر 21 میں کہہ دیا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا اس وقت دنیا میں کسی کو بھی ہمارے اوپر اعتماد نہیں چین کے تین ارب ڈالر کے ریزرو ہیں سعودی عربیہ بھی مدد نہیں کر رہا مہنگائی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ملک کی ڈوبتی معیشت کو دلدل سے نکالنے میں ہر پارٹی کو کردار ادا کرنا ہو گا میرا مشن ملک کی خدمت کرنا ہے میں سیاست میں آیا ہی ملک کی خدمت کے لیے ہوں لوگ ہم سے پوچھتے ہیں آپ کیا کر رہے ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چار ماہ سے پارلیمانی کی میٹنگ بھی مہیں ہوئی یمیں بار بار یہ کہہ رہا ہوں یہ باتیں وزیراعظم سے بھی کہہ چکا ہوں ملک جب ہمیں ملا سترہ ارب ڈالر کا خسارہ ملا ڈار صاحب نے اپنے طور پر کوشش کی دوسرے ممالک بھی ہم سے اتنے خوش نہیں ہیں ہمیں آپس میں زیادہ سے زیادہ مشورہ کرنا چاہے ہمیں ملک کو دیکھنا چاہے کیونکہ یہ 25 کروڑ افراد کا معاملہ ہے کم آمدنی یا فکس انکم والے افراد بہت پریشان ہیں لوگ ٹیکس نہیں دے رہے اسوقت ہمیں ڈالر کی ضرورت ہے میں چئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برا ئے خزانہ کا  نہیں بننا چاہتا تھا لیکن مجھے بنا دیا گیا ہمیں اپنے اخراجات کو کم سے کم کرنا ہے میرے خیال میں وزیراعظم کے علاوہ کسی بھی ممبر سے کوئی مشاورت نہیں ہو رہی کسی الیکٹڈ آدمی سے اس وقت مشاورت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے تمام لوگ پریشان ہو رہے ہیں  ن لیگ اپنے دعووں پر عملدرآمد نہیں کر سکی ہماری حکومت کو جو کرنا چاہی? تھا وہ نہیں ہو پا رہا 55% تو سود کی مدد میں چلا جاتا ہے ہم بجلی کی چوری کو کنٹرول نہیں کر سکے لینڈ لاسز بڑھ رہے ہیں ملک کی تین بڑی پارٹیاں ہیں ان تینوں پارٹیوں کو ٹا?م ملا لیکن کو?ی کچھ نہیں کر سکا الیکشن تو 77 میں بھی ہوئے تھے لیکن کسی نے رزلٹ نہیں مانا پھر مارشل لاء لگ گیا ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا امپورٹ بالکل بند ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری نہیں چلیگی اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔