پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے موسم سرما کے خصوصی خیموں کی ساتویں کھیپ روانہ کر دی گئی

12

اسلام آباد،15مارچ  (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے موسم سرما کے خصوصی خیموں کی ساتویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے  ۔

 ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی پرواز کے ذریعے موسم سرما کے مزید 1400 فیملی خیمے روانہ کئے گئے ۔ آگ سے محفوظ خیموں کی(104 ٹن)  7 ویں کھیپ لاہور سے روانہ کی گئی ۔ این ڈی ایم اے نے 11 مارچ کو شروع ہونے والے اس خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے اب تک 8600 (ٹائپ II) خیمے روانہ کیے ہیں جبکہ پی آئی اے اور بحریہ کے جہاز کے ذریعے 2595 خیمے بھیجے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 11195 خیمے ارسال کئے جا چکے ہیں۔