بہاولنگر ۔ 15مارچ (اے پی پی):کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے ضلع بہاول نگر میں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بہاول نگر میں “آواز خلق ہیلپ لائن “کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر کمشنر احتشام انور نے کہا کہ ہیلپ لائن سے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے اپنے کسی کام کے متعلق گھر بیٹھے معلومات لے سکتے ہیں ہیلپ لائن پر اپنی شکایات کا اندراج آن لائن کرایا جا سکتا ہے۔ کمشنر بہاولپور نے مزید کہا کہ ایک کال 1718کی دوری پر تمام افسران عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے آپ کو دستیاب ہو نگے۔ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ڈومیسائل،اسلحہ لائسنس،رجسٹری برانچ،اراضی کا انتقال شادی سرٹفیکیٹ،،کریکٹر سرٹیفکیٹ،پیدائش ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ شامل ہیں علاوہ ازیں شکایات کا اندراج جن میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ ،گرانفروشی سوریج کا ڈھکن،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ،سیوریج کا ابلنا،ماحولیاتی آلودگی ، ذخیرہ اندوزی،ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ،جعلی فیکٹریاں،غیر قانونی مذبحہ خانہ ،غیر معیاری تعمیراتی کام اور اس نوعیت کی شکایات کی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور دیگر افسران شامل تھے۔











