پاکپتن؛ ڈپٹی کمشنر کا مفت آٹے کے سینٹرز کا دورہ ، شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

4

پاکپتن ،20 مارچ (اے  پی پی ):ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی نے ضلع پاکپتن میں بنائے  گئے  مفت آٹے کے سینٹرز کا دورہ کیا اور شہریوں کے لئیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  کا کہنا تھا کہ مفت آٹا کی فراہمی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کو مفت آٹا سینٹرز پر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے مفت آٹا سینٹرز پر لگائے گئے میڈیکل کیمپ،مرد و خواتین کے کاونٹرز،پینے کے پانی،ٹینٹ ،کرسیوں اور سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔