پنڈی بھٹیاں اور گردنواح میں موسلادھار بارش

5

پنڈی بھٹیاں،24 مارچ(اے پی پی ): پنڈی بھٹیاں اور گردنواح میں  موسلادھار بارش ہو ئی ، موسلادھار بارش سے سرد ی لوٹ آئی اور شہریوں نے گرم کپڑے دوبارہ پہن لئیے ہیں۔ بارش سے موسم ٹھنڈا ہونے سے روزہ دار خوش ہو گئے ہیں۔ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔