چارسدہ؛شبقدر پولیس  نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 2دہشت گرد گرفتار

2

چارسدہ،8مارچ(اے پی پی): شبقدرپولیس نے  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بناتے ہوئے 2دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

 ایس ڈی پی او شبقدر قاضی عصمت اللہ خان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10کلوبارود،93فٹ پرائما کارڈ2عدد آر پی جی7گولے بمعہ 3عدد آر پی جی7 کارٹیجر،6فٹ سیفٹی فیوز،3عدد ڈیٹونیٹر ،3عدد ریسیور جبکہ 3عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں میں محمد اصغر عرف جلالے اور جہانزیب شامل ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔