ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمداشرف کی زیر صدارت ضلع بھرمیں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم 2023کے سلسلہ میں اجلاس کاانعقاد

21

نارووال ،06(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمداشرف کی زیر صدارت ضلع بھرمیں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم 2023کے سلسلہ میں اجلاس کاانعقاد،اجلاس میں اسسٹنٹ  کمشنرزعمرفاروق،خضرظہورسمیت تمام ترمحکموں کے افسران نےشرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سےفارسٹ،لائیوسٹاک ،تعلیم،ہیلتھ،ضلع کونسل،زراعت ودیگرمحکمے کو اپنی افرادی قوت کے مطابق ٹارگٹ تقویض کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال اس موقع پربتایاکہ شجرکاری مہم کے اختتام پرنجی اور سرکاری سکولوں کے بچوں میں زیادہ پودے لگانے کے حوالے سے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔