ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر صدارت بناولٹ فنڈ کمیٹی کا پہلا اجلاس

10

نارووال, 02 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت بناولٹ فنڈکمیٹی  کے پہلےاجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراناامجدعلی کےڈی او ہیلتھ ڈاکٹرزاہدرندھاوا،سپرٹینڈنٹ محمدزاہد،انچارج بناولٹ فنڈ برانچ عبدالرزاق،ملک منظرودیگرممبران اس موقع پرموجودتھے۔اجلاس میں ضلع بھرسے حاضرسروس اورریٹائرڈ ملازمین کی طرف سے جہیزفنڈ،تجہیزوتکفین اورتعلیمی وظائف کے حوالے سےموصول ہونے والی درخواستوں پرنظرثانی کی گئی۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سےاجلاس کے دوران دفترڈی سی آفس میں موصول ہونے والی درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعدفوری طورپرفنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پر کہاکہ بناولٹ فنڈسرکاری ملازمین کااستحقاق ہےاوران کی امانت کی بروقت ادائیگی بطورچیئرمین کمیٹی ان کی اولین ترجیح  ہے ۔