کمشنر بہاول پور ڈویژن کا زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس اور مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کا معائنہ

18

بہاولنگر۔ 15 مارچ (اے پی پی):کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے بہاول نگر میں زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس اور مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا  ،ترقیاتی کام اور ابتک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 200 بستروں پر مشتمل 6ارب 38کروڑ سے زائد لاگت سے عالمی معیار اور سہولیات کا حامل ہسپتال بہاول نگر کا میگا اور شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیوں پر مبنی پراجیکٹ ہے جس میں 15 بیڈز آئی سی یو،25بیڈز گائنی وارڈ،80 بیڈز نرسری ایمرجنسی،نوزائیداہ بچوں ، آئی سی یو ،ایچ یو ڈی اور 40بیڈز میں قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش وارڈز پر مشتمل ہوگا۔ یہ ہسپتال 12 ایکڑ سے زائد پر محیط ہےاور اس میں ڈاکٹرز ہوسٹل اور سٹوڈنٹس ہاسٹل بھی شامل ہیں یہ منصوبہ آئندہ سال مارچ 2024 میں مکمل کرلیا جائے گا۔