ملتان۔13اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرملتان عمرجہانگیرنے کہاہے کہ وومن سنٹر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا مثالی ادارہ ہے۔جنوبی پنجاب میں خواتین پر مظالم کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکز انسداد تشددبرائے خواتین کادورہ کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر سی پی اوملتان منصورالحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وومن سنٹر میں فی میل ڈاکٹرز اور عملے کی کمی پوری کردی گئی ہے۔سنٹر کی افادیت سے خواتین کو آگاہ کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے مرکز انسداد تشدد برخلاف خواتین کو مکمل فعال کرنے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے وومن سنٹر کے مختلف شعبوں کامعائنہ بھی کیا۔سی پی اومنصورالحق رانا نے کہاکہ 2023 میں خواتین پر تشدد کے 399 کیسز کو ڈیل اورایک ہزار سے زائد خواتین کو وومن سنٹر کے پلیٹ فارم سے تحفظ و انصاف فراہم کیا گیا۔2 ہزار سے زائد کسیز کو مصالحت سے حل کیا گیا۔173 مقدمات درج کرکے 74 ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلائی گئیں۔دریں اثناءمنیزہ منظور بٹ نے اس موقع پرافسران کو بریفنگ بھی دی ۔











