نوشہرو فیروز ۔ 13 اپریل (اے پی پی):کمشنر شہید بینظیرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ ریونیو افسران عوام کی درخواستوں کو التوا میں نہ رکھیں، ا ن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ضلع کے مختلف محکموں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ برساتوں میں ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ابھی تک زرعی زمینوں میں کہیں کہیں پانی موجود ہے اور آئندہ مون سون میں نکاسی آب کے کام کی رفتار تیز کی جائے ۔انہوں نے قومی شاہراہ کی تعمیر کے کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ ، ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، ایکسین اسکارپ زرغام احمد راجپر، ایکسیئن آبپاشی روہڑی ڈویزن کنڈیارو،مورو ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک تھے۔











